مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )نو منتخب رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی و سابق وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی اور چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے وزیراعظم آزاد کشمیرافتخار گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، تعمیر و ترقی، عوامی مسائل، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دیوان علی چغتائی اور سردار امتیاز احمد عباسی نے وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ نئی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھانے، عوامی مسائل کے حل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا مظفرآباد میں دفاعی ساز و سامان و ثقافتی نمائش کا دورہ
اس موقع پر وزیراعظم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے مبارکباد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی متوازن ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحالی سے متعلق وزیر اعظم افتخار گیلانی کا اعلان خوش آئند ہے،شہری
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ اس موقع پر آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔




