پیٹرول،2روپے 84پیسے ، ڈیزل2روپے 28پیسے مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) مہنگائی کا طوفان ، وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2روپے 84پیسے جبکہ ڈیزل 2روپے 28پیسے مہنگا کردیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 349روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد 374روپے 31پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں بڑااضافہ، نئی قیمتیں مقرر،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی نئی قیمتیں 4 ستمبر کیلئے ہونگی ۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کےلیے جون 2027 کے ممکنہ ہدف کی سفارش کردی گئی۔ پٹرول کی قیمتیں بتدریج مارکیٹ پر مبنی نظام کی جانب منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شفافیت اور استحکام کیلئے سفارشات پر اتفاق کیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق سفارشات کا مقصد مارکیٹ کی کارکردگی بہتر بنانا اور صارفین کو قیمتوں میں اچانک اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینا ہے۔

کمیٹی نے پٹرول کی ڈی ریگولیشن کیلئے جون 2027 کے ممکنہ ہدف کی سفارش کرتے ہوئے قیمتوں کو بتدریج مسابقتی اور مارکیٹ پر مبنی نظام کی جانب منتقل کرنے پر اتفاق کیا۔

ہنگامی حالات میں ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی صورت میں مداخلت کے رہنما اصول بھی طے کیے گئے۔کمیٹی نے انلینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن کے تعین کیلئے نظرثانی شدہ طریقہ کار پر اتفاق کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026