شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر ردعمل: خبریں من گھڑت قرار

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے چوتھے نکاح سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں پر کھل کر بات کی۔ شعیب ملک نے مزاحیہ انداز اپنائے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر تو ان کی مسلسل شادی ہو رہی ہوتی ہے اور وہ خود بھی حیران ہوتے ہیں کہ ان سے متعلق نکاح کی اتنی افواہیں کہاں سے جنم لیتی ہیں۔

اپنی سابقہ شادیوں اور نجی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سابق کپتان نے وضاحت کی کہ سال 2023 کے آغاز میں باہمی رضامندی سے ان کی پہلی شادی ختم ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے بچے کی مشترکہ پرورش کا معاہدہ کیا اور پھر دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قائم مقام صدر طارق فاروق ،فاروق حیدر ملاقات، سیاسی صورتحال، نئی حکومت کی تشکیل پر مشاورت

شعیب ملک نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دوسری شادی کے بعد کچھ عناصر نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کا نام ایسی خواتین سے جوڑا جن سے ان کا کبھی تعارف بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا:

“میری ذاتی زندگی کے حوالے سے بغیر اجازت غیر مصدقہ کہانیاں لکھی گئیں۔ لوگوں نے میری اہلیہ کو بھی ان معاملات میں گھسیٹا جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا، جو میرے لیے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔”

مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں،اربن فلڈنگ ، لینڈ سلائیڈنگ کا امکان، محکمہ موسمیات

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ خاندان کا احترام برقرار رہے، تاہم ان کی خاموشی کا بعض لوگوں نے غلط فائدہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک ماضی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہے ہیں، تاہم بعد ازاں دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

Pakistan SCO Summit 2026