سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) انتظامیہ نے پاکستان اور بالخصوص پاک فوج کیخلاف جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا پھیلانے والا ‘میر یار بلوچ’ نامی ایکس اکاؤنٹ بند کر دیا
مذکورہ اکاؤنٹ سے پاکستان اور ریاستی اداروں، بالخصوص پاک فوج، کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت معلومات شیئر کی جاتی تھیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بالخصوص پاک فوج کیخلاف منظم انداز میں من گھڑت معلومات، جھوٹی خبریں اور گمراہ کن مواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 850 سے زائد اکاونٹس رپورٹ، سینکڑوں بلاک
ذرائع کے مطابق میر یار بلوچ کے ایکس اکاؤنٹ سے مسلسل ایسا مواد شیئر کیا جا رہا تھا جس میں پاکستان اور ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ریاستی اداروں کے خلاف شدید منفی اور فیک نیوز پر مبنی مواد پوسٹ کیا گیا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اکاؤنٹ کی مسلسل خلاف ورزیوں، سوشل میڈیا کے قوانین کی پامالی اور ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی بنیاد پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اس اکاؤنٹ کو مکمل طور پر معطل (بلاک) کر دیا۔
اس اکاؤنٹ کے ذریعے جھوٹی معلومات پھیلانے کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد ایکس انتظامیہ نے اکاؤنٹ بند کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کمائی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ، بھاری ٹیکس لگا دیا گیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے میر یار بلوچ کے اکاؤنٹ کی بندش اس وقت سامنے آئی ہے جب مذکورہ اکاؤنٹ پر پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ طور پر جھوٹا اور من گھڑت مواد شیئر کئے گئے۔
مذکورہ اکاؤنٹس سے مسلسل جھوٹ پھیلایا جا رہا تھا۔ اسی بنیاد پر ایکس انتظامیہ کی جانب سے اکاؤنٹ کو بند کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ۔ مذکورہ اکاؤنٹ سے ریاستی ادارے، بالخصوص پاک فوج کو نشانہ بنایا جاتا تھا
ذرائع کے مطابق میر یار بلوچ کے اکاؤنٹ کے حوالے سے یہ بات واضح ہے کہ اس پلیٹ فارم کو پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف جھوٹا اور من گھڑت معلوماتی مواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔




