مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آئی جی آزادکشمیر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث ریاست میں سیاحت اور تعلیم تباہ ہوچکی ہے۔
آئی جی آزادکشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے اربوں روپے سے بنی سڑکیں کھود ڈالین،درخت کاٹ کر ٹمبر مافیا کے حوالے کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تنخواہ ،الاؤنسز میں اضافہ فیسکو ملازمین کیلئے مالی ریلیف فراہم کردیا
کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے اپنے کارندے کہتے تھے کہ بازار اور مارکیٹیں بند کر دیں گے ۔مظاہرین کے ہاتھوں فورسز کے جوان شہید اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔
آئی جی آزادجموں وکشمیرکا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند خواتین کو ڈھال بناکر چھپ کرفورسز پر فائرنگ کرتےہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب، پیپلزپارٹی کو شکست،طارق فاروق ،حامد رضا قادری نے حلف اٹھا لیا ،لطیف اکبر گھر روانہ
لیاقت علی ملک کا مزید کہنا تھا کہ فورسز تو فائرنگ کاردعمل نہیں دے رہی بلکہ صبروتحمل کامظاہرہ کررہی ہیں۔جدید اور ممنوعہ ہتھیاروں ایم 4 اور ایم7 سے لیس افراد کون سے پرامن احتجاج کا حصہ ہیں؟
آئی جی آزاد جموں وکشمیر لیاقت علی ملک کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا روزگار، بے گناہ افراد کا قتل و اغوا اور فورسز کی پوسٹوں پر گرینیڈ حملے کرنے والے پرامن لوگ ہرگز نہیں ہو سکتے۔




