پیاز، چکن سمیت 23 اشیا مہنگی،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) مہنگائی کا طوفان ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے بعدملک بھر میں مہنگائی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں 0.49 فیصد مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری تقریب میں افسران کی بگھی پر سواری،وزیراعظم کا سخت نوٹس،انتباہ جاری

ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں 0.49فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 9.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی اور 18کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت 3.77 فیصد بڑھ گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان امیر صوبہ،مسائل کی آڑ میں انتشار پھیلانے والے محب وطن نہیں ،شہبازشریف

حالیہ ہفتے میں پیاز 14.17 فیصد مہنگا ہوا۔ چکن کی قیمت میں 3.35 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دال چنا، لہسن اور چائے سمیت کئی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انڈے 5.78 فیصد سستے ہوئے جبکہ حالیہ ہفتے ڈیزل کی قیمتوں میں 5.15 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

ٹماٹر 4.99 اور آلو کی قیمتوں میں 1.17 فیصد کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ چینی، ایل پی جی اور کیلے بھی سستے ہوئے۔