آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں 23اگست تک مزید بارشوں کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں 23اگست تک مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے لگا،23اگست تک آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش کا امکان جبکہ آزاد کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیاز، چکن سمیت 23 اشیا مہنگی،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق 23اگست تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غانچے اور نگر میں بارش متوقع ہے ،

اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ اور بونیر میں بارش متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری تقریب میں افسران کی بگھی پر سواری،وزیراعظم کا سخت نوٹس،انتباہ جاری

کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی میں بھی بارش کا امکان ہے،ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور، مردان، کرک، بنوں اور وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب آج اور کل سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔