صدر کشمیر بینک کی تعیناتی ،ہائیکورٹ میں سماعت نہ ہوسکی،8 ستمبر تاریخ مقرر

مظفرآباد: کشمیر بینک کے صدر کی تعیناتی سے متعلق آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمات کی سماعت 18 اگست 2026ء کو نہ ہو سکی۔

عدالت نے مقدمات کی آئندہ سماعت کے لیے 8 ستمبر 2026ء کی تاریخ مقرر کر دی۔

سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار کے روبرو زیرِ سماعت مقدمات بعنوان محمد ایوب خان بنام خوشال خان اور محمد ایوب خان بنام آزاد حکومت وغیرہ کی سماعت کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر تھی، تاہم سینئر جج ہائی کورٹ کی ہیڈکوارٹر پر عدم موجودگی کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک محمد بابر ایاز نے بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا

درخواست گزار کی جانب سے دائر رِٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر کشمیر بینک کی تقرری عدالتی حکمِ امتناعی کے باوجود عمل میں لائی گئی ہے، جس کے باعث حکومت توہینِ عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

درخواست میں عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی سمیت صدر کشمیر بینک کی تعیناتی سے متعلق مختلف قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔

مقدمات کی پیروی ثاقب احمد عباسی ایڈووکیٹ اور صغیر جاوید ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔عدالت نے مقدمات کی آئندہ سماعت کے لیے 8 ستمبر 2026ء کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔