بلاول بھٹو کا آزادکشمیر الیکشن تنازعہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی پر اپنا مؤقف قومی اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئندہ دو روز کے دوران قومی اسمبلی سے خطاب کرسکتے ہیں جس میں وہ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق پارٹی کے تحفظات اور مبینہ دھاندلی کے معاملے پر بات کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ساجد اقبال عباسی کا مسلم لیگ ن سے اتحاد کا اعلان، حکومت سازی میں اہم پیش رفت

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی، پارٹی کے پارلیمنٹیرینز ایوان میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اظہار خیال کریں گے اور پارٹی کا مؤقف سامنے رکھیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ساجد اقبال عباسی کا مسلم لیگ ن سے اتحاد کا اعلان، حکومت سازی میں اہم پیش رفت

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے خطاب میں آزاد کشمیر انتخابات، پارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت سے مذاکرات اور نئے صوبوں کے معاملے پر تفصیلی اظہار خیال کر سکتے ہیں۔