اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن آزادکشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری۔ 5 نشستیں خواتین، ایک علماء و مشائخ، ایک بیرونِ ملک مقیم جموں و کشمیر ریاستی باشندوں جبکہ ایک ٹیکنوکریٹس و دیگر پروفیشنلز کیلئے مختص ہے۔
20 اگست کو کاغذاتِ نامزدگی جمع، جانچ پڑتال اور فہرستیں آویزاں، 21اگست کو کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جبکہ 22اگست کواپیلوں کی سماعت اور فیصلے ہونگے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا آزادکشمیر الیکشن تنازعہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ
الیکشن شیڈول کے مطابق23 اگست کو امیدواروں کی دستبرداری اور حتمی فہرست جبکہ24اگستکو مخصوص نشستوں پر پولنگ، صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک، اسمبلی ہال بلاک 12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوگی۔

ذرائع کےمطابق 24 اگست کومخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد 25 اگست کونئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب متوقع جبکہ27اگست کو وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب ہوسکتا ہے۔نئے وزیراعظم کی حلف برداری اس کے بعد متوقع ہے۔
آزاد کشمیر میں ٹیکنوکریٹ/پروفیشنل کی نشست کی اہلیت بنیادی طور پر آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین 1974، آرٹیکل 22(1)(e) اور AJK Elections Act 2020 کی دفعہ 135 سے متعین ہوتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ساجد اقبال عباسی کا مسلم لیگ ن سے اتحاد کا اعلان، حکومت سازی میں اہم پیش رفت
بنیادی اہلیت
الیکشن ایکٹ 2020کے مطابق ٹیکوکریٹ اور پروفیشنل افراد کی ان مخصوص نشستوں پر تعینات کیا جانا ناگزیر ہے ۔ ان میں زرعی ماہرین، ماہر معاشیات، ، ماہر تعلیم ، وکیل ، ڈاکٹر ، انجینئرز، سائنسدان شامل ہیں ۔
اور ان میں سے متعلقہ شعبے میں کم از کم 10سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی شعبۂ علم میں خصوصی تعلیم رکھنے والا شخص اسی طرح کم از کم 10 سال کے تجربے کے ساتھ اہل ہو سکتا ہے۔




