آزادکشمیر بھر میں جشن یوم آزادی منانے کی تیاریاں،عمارتیں جگمگا اٹھیں

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں وکشمیر میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور قومی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں مرکزی تقریب 14 اگست کو صبح 8:00 بجے ہائی کورٹ گراؤنڈ مظفرآباد میں منعقد ہورہی ہے جس میں صدر آزادجموں وکشمیر، وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سمیت سول و عسکری حکام شرکت کررہے ہیں۔

مرکزی تقریب کے آغاز سے قبل پرچم کشائی کی جائے گی، جس کے بعد قومی ترانہ اور آزادجموں وکشمیر کا ترانہ پیش کیا جائے گا۔ مہمان خصوصی یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائیں گے، جبکہ آزادجموں وکشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اے آئی عالمی کانفرنس : ذیشان حیدر جنیوا پہنچ گئے ،ٹیکنالوجی انسانی ترقی سے جوڑنے پرزور

تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات ملی نغمے، قومی ترانے اور ٹیبلو پیش کریں گے۔ محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے آزادجموں وکشمیر بھر میں کھیلوں کے خصوصی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

جبکہ مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔جشن آزادی کے موقع پر آزادجموں وکشمیر بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سےسج گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چین اور بھارت کی سرحد پر جھڑپیں، چینی فوج کے بھارتی علاقے میں خیمے نصب

مختلف مقامات پر قومی پرچم بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ آزادکشمیر بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے والہانہ وابستگی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔