اسلام آباد / مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)الیکشن 2026کے نتائج آنے کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں تیز ہو گئی ۔
قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزادکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کیلئےپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس مری میں طلب کر لیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : حویلی الیکشن چیلنج،محسن عزیز کی درخواست سماعت کیلئے منظور
ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس بروز ہفتہ 15 اگست کو دن 11 بجے گورنر ہاؤس مری میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت پارٹیکے قائد میاں نواز شریف خود کریں گے۔
آزاد کشمیر کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟ اس حوالے سے پارٹی کی اندرونی مشاورت میں تین اہم اور سينئر رہنماؤں کے نام سرِ فہرست ہیں:
ان ناموں میں چوہدری طارق فاروق ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،شاہ غلام قادر (صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر) شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باسمتی ورڈ مارک کیس، آسٹریلوی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ،بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج
ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں ہونے والے اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ان تینوں امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد حتمی نام کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں صرف حکومت سازی ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے عوامی مسائل، اور حکومت کی تشکیل نوکے آئندہ لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی
خطے میں مستحکم گڈ گورننس اور ترقیاتی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔




