مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 4 روز کی توسیع کردی گئی۔ جس کے بعد طلبا کو مجموعی طور پر ایک ہفتے کی اضافی چھٹیاں مل گئی ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 10 سے 13 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گی۔ جبکہ 15 اور 16 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیںآزادکشمیر الیکشن کاتیسرا مرحلہ مکمل: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اس طرح سمر زون کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو مسلسل ایک ہفتے کی تعطیلات میسر آئیں گی، جبکہ تعلیمی ادارے مقررہ شیڈول کے مطابق بعد ازاں دوبارہ کھلیں گے۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں دونوں پر ہو گا۔دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ وقت سے پہلے کھولنے پر انتظامیہ کو سخت انتباہ جاری ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غربی باغ: پولنگ اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ، بزرگ شہری جاں بحق
صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ پنجاب میں 24 اگست سے پہلے اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رانا سکندر حیات کے مطابق طلبا کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ایک ماہ کے لرننگ کیمپس لگانے کی اجازت دی گئی تھی، جن کا مقصد طلبا کے سیکھنے کے نقصان کو پورا کرنا تھا۔




