لسبیلہ (کشمیر ڈیجیٹل)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ڈکیتی، بھتہ خوری اور تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک ترکی سعودی عرب دفاعی معاہدہ، شاہ نعمت اللہ ولی کی 600 سال پرانی پیشگوئی سچ ثابت
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز صوبے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امن و امان کی بحالی کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے آپریشن ’’ردُّ الفتنہ 3‘‘ کے تحت کوئٹہ کے نواحی علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کرتے ہوئے 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کردیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مکہ دفاعی معاہدہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اسٹریٹجک ویژن، خطے میں مشترکہ سلامتی کا نیا باب
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 8 سے 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں سے 2 لاشیں برآمد کر لی گئیں، جبکہ 3 سے 4 مبینہ دہشت گرد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں مبینہ کمانڈر شوکت ماما بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔




