اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیپرا نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
جاری اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا جب کہ اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لسبیلہ: سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 4 دہشتگرد واصل جہنم
واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے اس کے مقابلے میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔




