تھائی لینڈ : نامعلوم شخص کی فائرنگ ،ٹیچر اور طلباء سمیت 9افراد ہلاک، 15زخمی

بنکاک ( کشمیر ڈیجیٹل) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں میں ایک سکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور سٹوڈنٹس شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزم نے اپنی جان لے لی، فائرنگ کرنے والا شخص اسی سکول کا طالب علم تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات،احترام بھرا سلیوٹ وائرل

حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور سکول کے اندر ہی چھپا ہوا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حملہ آور نے گھر میں پہلے اپنی دادی اور دادا کو قتل کیا اور اس کے بعد سکول پہنچ کر فائرنگ شروع کر دی، ہلاک ہونے والوں میں کم از کم پانچ اساتذہ شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثر ورسوخ بھارت کیلئے اچھی خبر نہیں، سابق بھارتی سفیر کا اعتراف

رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ کے ہاٹ یائی ضلع میں ایک مسلح شخص کی سکول پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 استاد ہلاک جبکہ 1 طالب علم زخمی ہوا تھا۔

حکام نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آور طالب علم کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔