شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی ضیائی انتقال کر گئے

شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی ضیائی انتقال کر گئے، نماز جنازہ 8 اگست شام 5 بجے سلطان پور شریف حسن ابدال میں ادا ہوگی

حسن ابدال(کشمیر ڈیجیٹل) جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کی انتظامیہ کے مطابق شیخ الحدیث، علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی ضیائی رحمہ اللہ انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم گلستانِ مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے بانی و مہتمم اور تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ : نامعلوم شخص کی فائرنگ ،ٹیچر اور طلباء سمیت 9افراد ہلاک، 15زخمی

انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ 8 اگست کو شام 5 بجے سلطان پور شریف، ہروئی والا، حسن ابدال میں ادا کی جائے گی، جس میں علماء کرام، طلبہ، عقیدت مندوں اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی ضیائی کی وفات پر ملک بھر سے علماء، طلبہ، مریدین اور عقیدت مندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کے شاگردوں نے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وصال سے جماعتِ اہل سنت، دنیائے علم و روحانیت اور لاکھوں وابستگان ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔

مرحوم کو شیخ الحدیث، استاذ العلماء اور مرشدِ اہل سنت کے طور پر جانا جاتا تھا۔

ان کی دینی، علمی اور روحانی خدمات کو اہلِ علم نے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ریا ہے۔ جبکہ ان کے شاگردوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کے مشن کو اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے۔

علمی و مذہبی حلقوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین و عقیدت مندوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔