سعودی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔ حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کبھی کبھی وہ مسجدِ الحرام کی ’مکبریہ‘ میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔
شیخ ابراہیم المدنی کی وفات اور سوگواران:
شیخ ابراہیم المدنی کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہ مسجد الحرام میں اپنی مخصوص روحانی خدمات اور طویل عبادت کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے تھے اور ان کے انتقال پر حرمین شریفین سے وابستہ حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کارکردگی دکھانے والے نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں جگہ ملے گی، محسن نقوی
Those who knew Shaykh Ibrahim al-Madani described him as a man deeply devoted to worship.
At times, he would remain for days in the Mukabbariyyah of Masjid al-Haram, especially through the final part of the night, occupied in ‘ibadah and drawing closer to Allah.
This is not said merely out of emotion after his passing, but as testimony from those who knew him.
May Allah accept his hidden acts of worship, raise his ranks, and make his life a reminder for us to value the deeds that are known only to Allah.
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) September 21, 2026




