راولپنڈی (کشمیرڈیجیٹل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالی وزیرِ دفاع سفیر احمد معلم فقی نےجی ایچ کیو میں اہم ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور صومالیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صومالیہ کے وزیرِ دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ سے 5 نشستیں جیتیں گے،مہاجرین نشستوں پر پیپلزپارٹی نے ایکشن کمیٹی کو استعمال کیا،طارق فاروق
باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عسکری روابط، تربیتی تعاون اور استعدادِ کار بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:طوفانی بارشیں، الرٹ جاری، بلدیہ کا شہریوں سے ڈیزل اخراجات مانگنے کا انکشاف
صومالی وزیرِ دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مستقل حمایت اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سیکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔




