مراکش کی خاتون فٹبالر فاتن بن عمر العزیزی اسپین کے علاقے سیوٹا پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں موغریب ایتلیٹیکو تطوان کی نمائندگی کرنے والی فاتن بن عمر العزیزی کی اچانک موت نے مراکش، خصوصاً طنجہ کے فٹبال حلقوں کو سوگوار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فٹبال ٹیم کی پہلی بار فیفا ایونٹ میں انٹری،بڑی خبر آ گئی
رپورٹس کے مطابق فاتن العزیزی خطرناک سمندری راستے کے ذریعے سیوٹا جانے کی کوشش کر رہی تھیں تاہم سفر کے دوران پیش آنے والے حادثے میں وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب شمالی مراکش سے سیوٹا جانے کی غیرقانونی کوششوں میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خراب سمندری حالات اور سکیورٹی خطرات کے باعث متعدد افراد اس خطرناک راستے پر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
حالیہ دنوں میں شمالی مراکش سے سیوٹا کی جانب غیر قانونی طور پر ہجرت کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں خراب سمندری حالات اور دیگر خطرات کے باعث متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
فٹبالر کی وفات کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں، دوستوں اور مراکش کی فٹبال برادری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں محنتی، باصلاحیت اور خوش اخلاق شخصیت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کرکٹر مائیکل سمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر
مراکشی یونین آف پروفیشنل فٹبالرز نے بھی اپنے تعزیتی بیان میں فاتن بن عمر العزیزی کے اہل خانہ، ساتھی کھلاڑیوں اور مراکش کی فٹبال برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے مراکش سے 60ہزار افراد سمندر سے تیر کرے اسپین پہنچ گئے تھے، اس دوران سمندر میں ڈوب کر 60افراد ہلاک ہو گئےتھے،اسپین نے فوج طلب کرکے تارکین وطن کو واپس بھیج دیا تھا۔




