پاکستانی فٹبال ٹیم کی پہلی بار فیفا ایونٹ میں انٹری،بڑی خبر آ گئی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی مینز فٹبال ٹیم کی اس سال ہونے والے افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی مینز فٹبال ٹیم پہلی بار کسی بھی فیفا ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئےگی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد لیونل میسی واپس کیوں نہ آئے؟

ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں انڈونیشیا میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان ٹیم فیفا آسیان کپ کے ٹاپ ٹائر میں ایکشن میں ہوگی جس میں اس کا مقابلہ بھارت، ملائیشیا، سنگاپور، انڈونیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ جیسی ٹیموں سے ہوگا۔

پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جنہیں خصوصی طور پر ایونٹ میں مدعو کیا گیا ہے، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائےگا۔

پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی کا کہنا ہےکہ قومی ویمنز فٹبال ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت کے بعد اب قومی مینز فٹبال ٹیم بھی اپنے پہلے فیفا ایونٹ میں شرکت کرےگی، جو پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

ان کے مطابق ٹورنامنٹ قومی ٹیم کو مضبوط حریفوں کے خلاف کھیلنے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانےکا بہترین موقع فراہم کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے، شائقین کو لیاری آنے کی دعوت دے دی

واضح رہے کہ جیو نیوز نے 13 جون کو پاکستان کی فیفا آسیان کپ میں متوقع شرکت کی خبر سب سے پہلے نشر کی تھی، جس کی اب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے باضابطہ تصدیق کردی ہے۔