حکومت نے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے انہیں عام شہری کی طرح بجلی بل ملیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی ۔
اب انہیں بھی عام شہریوں کی طرح بجلی کے بل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔لیسکو ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار جب کہ گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار بجلی یونٹس مفت ملتے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش : طوفانی بارشیں،لینڈسلائیڈنگ، 44 افراد جاں بحق،متعدد لاپتہ
ان کے علاوہ گریڈ 20 کے افسران کو سالانہ 10 ہزار مفت یونٹس کی سہولت حاصل تھی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ دیگر ڈسکوز کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کیلئے بھی کیا گیا تھا۔
تاہم دیگر ڈسکوز نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر مفت بجلی بحال کروا لی۔لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی مفت بجلی کی سہولت بحالی غیر قانونی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی نے بچوں اور خواتین کو بطور ڈھال استعمال کیا،ترجمان حکومت
تنخواہ میں تمام مراعات شامل ہوتی ہیں۔ مفت بجلی کی سہولت ملک کے تمام اداروں سے ختم کی جائے، اس حوالے سے وزارت توانائی تمام کمپنیوں کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں۔




