مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے بعد ان کے انتخابی حلقے ایل اے 31میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم،پیپلزپارٹی کا کارکن مشتاق شاہ جاں بحق ہوگیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایل اے 31 میں پی پی پی کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی مذمت۔، جیالے مشتاق شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے بعد انہی کے انتخابی حلقے ایل اے 31 میں میرے کارکن مشتاق شاہ کو شہید کردیا گیا۔ ہمارے ووٹرز سے لے کر صدر ریاست تک پر حملے ہورہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع، ووٹرز شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایل اے 31 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے شہید مشتاق شاہ کے لواحقین سے رنج و غم کا اظہار کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہپہلے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ اور پھر انہی کے حلقہ انتخاب میں کارکن مشتاق شاہ کی شہادت سے مسلم لیگ ن کی نیت واضح ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا پرانی ویڈیوز کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، الیکشن پرامن جاری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہمسلم لیگ ن کا نام آزاد کشمیر میں گالی کے مترادف ہے، یہاں سے دھاندلی کرکے مسلم لیگ ن کا جیتنا عوام کا ریاست پر اعتماد کو ختم کردے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہگولی، لاٹھی، زورزبردستی سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ماررہی ہے۔




