ووٹرز متحرک،کشمیر الیکشن کے نتائج ن لیگ کے حق میں آئیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ہم نے آزادکشمیر الیکشن میں ووٹرز کو متحرک کردیا ہے ۔ کشمیر الیکشن کا نتیجہ ن لیگ کے حق میں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کے پاس تعمیر و ترقی کا کوئی منشورنہیں ہے، کشمیر ہمیشہ ن لیگ کی پالیسی میں اولین ترجیح رہا ہے۔ الیکشن کے نتائج ن لیگ کے حق میں آئیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حالات خراب رہے تو پونچھ ڈویژن میں الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آزاد کشمیر عام انتخابات کے دوسرے مرحلے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ووٹرز کو الیکشن میں متحرک کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر مہاجر سیٹوں پر سوالات اٹھاتے ہیں، کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں اللہ نے ن لیگ کونمایاں برتری دی ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈے زبردستی شہر بند کروانے لگے

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں، دیگر جماعتوں کے پاس تعمیر و ترقی کا کوئی منشورنہیں ہے، کشمیر ہمیشہ ن لیگ کی پالیسی میں اولین ترجیح رہا ہے، آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کو ہی برتری ملے گی۔