مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع، آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات پر تفصیلی مشاورت جاری ہے ۔
ذرائع کا کہن اہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق اپنے شواہد مسلم لیگ (ن) کے وفد کے سامنے پیش کئے گئے تھے ۔
مسلم لیگ (ن) نے بھی کوٹلی سمیت مختلف انتخابی حلقوں میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے شواہد پیپلز پارٹی کے وفد کے حوالے کر د ئیے ۔
ذرائع کے مطابق کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں رانا ثناء اللہ، انجینئر امیر مقام، طارق فاروق و دیگر رہنما مذاکرات میں شریک ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی میں کمی کا امکان
پیپلز پارٹی کے وفد میں قمر زمان کائرہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، ندیم افضل چن، سید نیئر بخاری، ہمایوں خان اور دیگر سینئر رہنما شامل ہیں ۔
دونوں جماعتوں کے درمیان آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، انتخابی تنازعات اور جاری بیان بازی کے خاتمے پر مشاورت جاری ہے ۔
گزشتہ روز وفاقی وزراء نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
مظفرآباد مذاکرات کے تیسرے دور میں انتخابی اعتراضات، پیش کیے گئے شواہد اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر غور ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کے موجودہ دور میں اہم سیاسی پیشرفت اوردونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہونے کا امکان ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن سے پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی،بلاول بھٹو کا اعلان
مشاورت کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کا امکان ہے ۔




