ریاست یرغمال،کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیرکازکو نقصان پہنچا رہی ہے،ساجدہ احمدکشمیری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد فائونڈیشن ساجدہ احمد کشمیری نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سینئر صحافی واینکر محمد مجتبیٰ بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے ریاست کے اندر ریاست قائم کررکھی ہے ۔

ساجدہ احمد کشمیری کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی بھارتی ایجنڈے پر ٹی ٹی پی کیساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے جھتے نے پوری ریاست کو یرغمال بنا رکھا ہے جس سے عام عوام کا نقصان ہورہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء کی ملاقات،انتخابی ماحول پرامن بنانے پراتفاق

ساجدہ احمد کشمیری کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں ریاست کو یرغمال بنانے کی پہلے سے تیاری کررکھی تھی ۔ ان کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آیا، آج تک ان لوگوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کیخلاف بات کیوں نہیں کی۔

ساجد احمد کشمیری کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی ٹی ٹی پی کے راستے پر چل نکلی ہے ، ان کے پاس جدید اسلحہ اور سنائپر بھی موجود ہیں ۔ اور ٹی ٹی پی کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ کھل کر کھڑی ہوچکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی بھارتی ایجنڈے پر کشمیریوں کے استصواب رائے ، ریفرینڈم کو ختم کرنے کے درپے ہوچکی ہے تاکہ جب بھی استصوائے رائے کا وقت آئے تو کشمیر کے حق میں ووٹ کاسٹ نہ کئے جاسکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا بھارتی بیانیہ ناکام،کشمیری عوام نے مسترد کردیا،ساجدہ احمد کشمیری

ساجدہ احمد کشمیری کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے سکیورٹی فورسز پر حملے کر کے 1971کی مکتی باہنی کی یاد تازہ کردی ،انہوںنے الیکشن کو ثبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کی اور آئندہ بھی مظفرآباد میں منہ کی کھائیں گے ۔

ساجدہ احمد کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کی غیور عوام پرامن انتخابات چاہتی ہے ، مظفرآباد میں ہونیوالے انتخابات بھی شفاف ہونگے ،عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ان کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے ۔