الیکشن مہم 31جولائی اور یکم اگست کی درمیانی شب ختم،الیکشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے مظفرآباد ڈیژن میں ہونیوالے الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواران، سیاسی جماعتیں، انتخابی ایجنٹس، کارکنوں کوپریس ریلیز کے ذریعے انتباہ جاری کردیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں فیصلے بلٹ سے نہیں بیلٹ سے ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن کے مطابق مظفر آباد ڈویژن اور مہاجرین مقیم پاکستان کے بارہ حلقوںمیں 02اگست 2026 کو منعقد ہ انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم 31جولائی اور یکم اگست 2026 کی درمیانی شب 12:00 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انتخابی قوانین کے مطابق انتخابی مہم کے اختتام کے بعد متعلقہ انتخابی حلقوں میں کسی بھی قسم کا عوامی جلسہ، جلوس، ریلی، کارنر میٹنگ یا انتخابی اجتماع منعقد کرنا، اس کا اہتمام کرنا یا اس میں شرکت کرنا ممنوع ہو گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بھارت اور اسرائیل سمیت پانچ گروپس کے ہینڈل کرنے کا انکشاف

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواران، سیاسی جماعتوں اور ان کے حامیوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ انتخابی قوانین، ضابطہ اخلاق اور کمیشن کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابات پُر امن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

پریس ریلیز کے مطابق انتخابی قوانین یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔