انتخابات

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ پر ووٹ خریدنے کا الزام

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) پر ووٹ خریدے جانے کا الزام لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنما سعید غنی نے ندیم افضل چن کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکے اور جماعت کے سربراہ بھی ہیں، ان کا آزاد کشمیر کو اچھا اور کشمور کو برا کہنا افسوس ناک ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی، پاکستان پیپلز پارٹی نے سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی پیپلزپارٹی کیخلاف مہم چلائی گئی، شہر قائد میں ایسی بہت سی سہولیات ہیں جو لاہور میں نہیں، چیئرمین پارٹی بلاول بھٹوزرداری سے متعلق کسی وزیر کا بیان اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا آزاد کشمیر کے لوگوں کو آٹا چاہئے، آپ انہیں گرین بسیں دے رہے ہیں،  زراعت حکومت کی ترجیح نہیں رہی اور بدانتظامی کے باعث آدھا پنجاب سیلابی صورتحال سے متاثر ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:“تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کی پہچان، ووٹرز گھروں سے نکلیں اور ‘تیر’ کے نشان پر ٹھپہ لگائیں”، راجہ پرویز اشرف

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک ہی جماعت حکمرانی کر رہی ہے تو عوام کو سوال پوچھنے کا حق حاصل ہے۔