مظفرآباد: لنگر پورہ میں کمرشل پلاٹوں کا نیلامِ عام، ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا باقاعدہ اعلان

مظفرآباد :ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد (DAM) نے لنگر پورہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے کمرشل یونٹ نمبر بلاک B میں واقع کل 42 عدد کمرشل پلاٹوں کی بذریعہ نیلامِ عام فروخت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ اس قدم کا بنیادی مقصد علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور شہریوں و سرمایہ کاروں کو شفاف طریقے سے کمرشل اراضی کی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔   

ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ اطلاقِ عام کے مطابق نیلام کیے جانے والے پلاٹوں میں 1 کنال کے 2 پلاٹس (جن کا سائز 50×90 ہے) اور 4 مرلہ کے 40 پلاٹس (جن کا سائز 30×30 ہے) شامل ہیں۔ یہ تمام 42 کمرشل پلاٹس بروز بدھ، مورخہ 12 نومبر 2026 کو بوقت صبح 10:00 بجے بمقام دفتر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد بذریعہ نیلامِ عام فروخت کیے جائیں گے۔

نیلامی میں شرکت اور بروشر حاصل کرنے کا طریقہ کار:

ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق بذریعہ اشتہار تمام متعلقہ اور خواہش مند افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ جن حضرات کے کال ڈیپازٹس / پے آرڈرز جمع شدہ ہیں، وہ بذاتِ خود یا اپنے مجاز نمائندے کے ذریعہ خاص نیلامِ عام میں شرکت کے لیے اقدام کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈگری کی شرط ختم؟ جرمنی میں پاکستانی آئی ٹی ہنر مندوں کے لیے بے شمار مواقع

اس مقصد کے لیے مورخہ 10 نومبر 2026 تا 11 نومبر 2026 کو اتھارٹی کے شعبہ الاٹمنٹ سیلز میں اپنے کال ڈیپازٹ یا پے آرڈر کی رسید ملاحظہ کرواتے ہوئے اپنا بروشر نیلامی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کے شعبہ پبلک ریلیشنز (واقع طارق آباد بائی پاس روڈ مظفرآباد) نے مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے درج ذیل رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے ہیں:

آفس نمبرز: 920811-05822 ، 920777-05822   ,موبائل نمبر: 9685242-0346