ایف بی آر

آزاد کشمیر:ایف بی آر پورٹل پر سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی اجازت دے دی گئی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): آزاد کشمیر کے ٹیکس دہندگان کے لیے اہم پیش رفت کے سامنے آنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پورٹل پر سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد مقامي تاجروں اور رجسٹرڈ افراد کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنانا ہے۔

آزاد حکومت کے وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی اور چیف سیکرٹری خوشحال خان کی واضح ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹیکس گزاران کو یہ بڑا ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پورٹل پر آزاد کشمیر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان اب باقاعدہ طور پر اپنی سیلز ٹیکس ریٹرن آن لائن جمع کروا سکیں گے، جس سے کاروباری حلقوں کی بڑی مشکل حل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سعودی عرب کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنےکی پیشکش

درامداتی کلیئرنس کے درپیش مسائل اور پس منظر:

ترجمان اے جے کے سی بی آر کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق حکومتِ پاکستان اور ایف بی آر نے مشترکہ طور پر آزاد کشمیر کے ان تمام ٹیکس گزاران کو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی باقاعدہ اجازت دی ہے جو ایف بی آر کے پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ شدہ ہیں۔ اس فیصلے سے قبل آزاد کشمیر کے رجسٹرڈ افراد کو پورٹل پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے روک دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں مقامی تاجروں اور کاروباری افراد کو درامدادی کلیئرنس کے مراحل میں شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

اعلیٰ سطحی میٹنگ کا فیصلہ اور باضابطہ مراسلہ:

اس پیدا شدہ صورتحال کی سنجیدگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں سی بی آر حکام اور ایف بی آر حکام کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس مشترکہ اجلاس میں تمام متعلقہ پہلوؤں کا تفصیلی جائز لیا گیا اور حتمی فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے ٹیکس دہندگان کو پورٹل میں سیلز ٹیکس ریٹرن باآسانی جمع کروانے کی اجازت فراہم کی جائے گی۔ اس فیصلے کی روشنی میں حکام کی جانب سے ایک باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پرھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ