کوٹلی واقعہ: چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس، ڈیوٹی سے غفلت پر دو پریزائیڈنگ افسران گرفتار

کوٹلی کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے کے الزام میں انتظامیہ نے فوری اقدام کرتے ہوئے دو پریزائیڈنگ افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیے جانے کے بعد دونوں افسران کو فوری طور پر عہدوں سے تبدیل کر دیا گیا اور انتخابی سامان انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز شریف کی فراہم کردہ 10 الیکٹرک بسیں سول سیکرٹریٹ پارک، انتخابات کے بعد سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

نئے افسران کی تعیّناتی:

انتخابی عمل کو بلا تعطل جاری رکھنے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے متاثرہ پولنگ اسٹیشن پر فوری طور پر نئے پریزائیڈنگ افسران تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ پولنگ کا عمل متاثر نہ ہو۔

:الیکشن کمیشن کا موقف

الیکشن کمیشن نے اس واقعے پر اپنا واضح موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپروائی یا قانونی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فوری ایکشن، دونوں پریزائیڈنگ افسران گرفتار