مظفرآباد :آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے انتخابات ملتوی ہونے کی کے نوٹیفکیشن جوجعلی قرار دے دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی انتخابات ملتوی ہونے کی پریس ریلیز فیک ہے، چند شرپسند عناصر انتخابات سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا فوری ایکشن، دونوں پریزائیڈنگ افسران گرفتار
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی، میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں آج پیر کو انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے
انہوں نے کہا کہ ووٹر افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں۔مستند انتخابی معلومات کے لیے محکمہ اطلاعات کے آفیشل پیجز کو فالو کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں پولنگ آج پیر کے روز مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگی ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پرشرپسندوں کی جانب سے ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عامۃ الناس اور تمام متعلقہ انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کرتا ہے کہ ناگزیر انتظامی وجوہات، سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور پر امن ماحول کے قیام کو یقینی ہے کہ ناگزیر انتظامی و جوباتی بنانے کی پیش نظر، میرپور ڈویژن کے درج ذیل اضلاع میں ہونے والے انتخابات کو تا حکم ثانی ملتوی / منسوخ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میرپور ڈویژن انتخابات: چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل
مذکورہ ڈویژن میں انتخابی عمل کے نئے شیڈول اور تاریخوں ، باضابطہ امام عالات کا ا انہ لینے کے بعد میں جاری کی جائے گا۔
تمام متعلق حکم کو با جامع جائزہ لینے کے بعد بعد میں جاری کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس آرڈر پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔




