حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر عمر کی حد ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر عمر کی حد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت تجارت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 23 اکتوبر 2026 کے میمورنڈم کے جواب میں وضاحت جاری کر دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم:چشمے ،صاف پانی ،دریا آلودہ،شہریوں کیلئے وبال بن گئے

وضاحت کے مطابق یکم جولائی 2026 سے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر 5 سالہ عمر کی حد ختم کر دی گئی۔

وضاحت میں  مزید بتایا گیا کہ 30 جون کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر عمر کی پابندی برقرار نہیں رہے گی۔

وفاقی کابینہ کے منظور شدہ فیصلے کے تحت عمر کی حد ختم کی گئی۔

مزید کہا گیا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ دیگر درآمدی پالیسی تقاضوں سے مشروط ہوگی، ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 ستمبر کو وزارت تجارت کے نوٹی فکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں درکار ضروری ترامیم کردی گئی تھی

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم، فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، مضر صحت اشیاء تلف، دکانداروں پر جرمانے

استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمدات کی اجازت ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہوگی۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے  24 ستمبر2025 کو استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی منظوری دی تھی

جس کے مطابق ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد سے متعلق سمری پر غور کیا اور تفصیلی بحث کے بعد تجاویز کی منظوری دی تھی۔