گرین بسیں

جنرل الیکشن 2026 : آزادکشمیر میں گرین بسوں سے متعلق بڑا فیصلہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مظفر آباد شہر کے لیے فراہم کی جانے والی 10 گرین بسیں دارالحکومت مظفر آبادپہنچائی جا چکی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کی ہدایت پر جنرل الیکشن 2026 کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے سلسلے میں مظفرآباد میں پارکنگ سے متعلق خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل الیکشن کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنےکیلئے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے اختتام تک مظفرآباد شہر میں “آن روڈ” پارکنگ پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد میں تعاون کریں تاکہ انتخابی عمل پرامن اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ، احسن اقبال

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران تمام سول گاڑیاں مظفرآباد پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی۔اس دوران تمام بسیں سول سیکرٹریٹ م مظفر آباد کی پارکنگ میں کھڑی رہیں گی ۔