انتشاری کمیٹی

آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ قریب آتے ہی انتشاری کمیٹی کی بھڑکیں شروع

آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ قریب آتے ہی انتشاری پھر حرکت میں آگئے۔

انتخابی جلسوں میں بھرپور عوامی شمولیت، انتخابی مہم میں جوش و خروش کالعدم ایکشن کمیٹی کو ایک آنکھ نہ بھایا اس لیے خودکو رد ہوتا دیکھ کر پرامن سیاسی سرگرمیوں کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے پھر انتشاری لانگ مارچ کی دھمکیاں شروع کردیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی پاکستان اور آزادکشمیر کے تاریخی رشتے کو چیلنج کر رہی ہے : خواجہ آصف

انتخابات کی تیاریوں میں عوام کا جوش و خروش واضح کررہا ہے کہ کشمیری عوام 100 فیصد پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور بیرونی امداد پر ناچنے والی کٹھ پتلی ایکشن کمیٹی کی انتشار پرور احتجاجی کالوں کو بارہا مسترد کرچکے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی حالیہ سیاسی سرگرمیوں اور اسکے نتیجے میں حکومت کے قیام کو روکنے کیلئے بیرونی آقاؤں کی فرمائش پر ایک بار پھر احتجاجی ڈرامہ لگا کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کلائنٹ نےتقریباً 3.6 ملین روپے کے آرڈرز دیئے ، را سہولت کار کا انکشاف

تاہم یہ حقیقت بھی حتمی طور پر محسوس کی جاسکتی ہے کہ کشمیری عوام والہانہ انداز میں سیاسی عمل میں شریک ہیں اور کالعدم انتشاری ٹولے کو مکمل رد کرچکے ہیں۔