رابطہ

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ میں اہم ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ٹیلیفونک بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی روابط کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی،پاکستان مذاکرات بحالی کیلئے پھر متحرک ، اسحاق ڈار کے اہم رابطے

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط کا تسلسل دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور علاقائی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار سےبرطانوی ہم منصب کا رابطہ، عالمی امن پر اہم تبادلہ خیال

گفتگو میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔