موٹر سائیکل سوار نے منفرد انداز میں پانی پر چل کرعالمی ریکارڈ بنا لیا

یہ کوئی عام موٹر سائیکل نہیں تھی بلکہ اس میں ایسی تبدیلیاں کی گئی تھیں جس کی بدولت وہ پانی کی سطح پر تیز رفتاری سے دوڑنے میں کامیاب ہوئی۔

جی ہاں واقعی ژانگ شُوئے نامی شخص نے پانی کی سطح پر 25 میل سے زائد فاصلے تک اس منفرد موٹر سائیکل کو دوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ویسے تو پانی کی سطح پر موٹر سائیکل کو دوڑانا ممکن نہیں مگر چین میں ایک شخص نے ایسا ممکن کر دکھایا۔

زینگ شوئی ایک موٹرسائیکل تیار کرنے والی کمپنی ZXMOTO کے بانی ہیں اور انہوں نے خصوصی طور پر تبدیل شدہ ایس ایم ایکس 450 موٹر سائیکل کو استعمال کیا۔

انہوں نے اسے صوبہ ہونان کے دریائے Chen کی سطح پر مجموعی طور پر 25.3 میل فاصلے تک 25 اکتوبر 2026کو دوڑایا۔

اس طرح انہوں نے کھلے پانیوں میں کسی موڈیفائیڈ موٹر سائیکل کو سب سے زیادہ فاصلے تک دوڑانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اس موٹر سائیکل میں چند تبدیلیاں کی گئی تھیں جیسے ایک ایسا اسکیئنگ گیئر یا تختہ لگایا گیا جس سے موٹر سائیکل پانی اور خشکی دونوں سطحوں پر دوڑ سکے۔

یہ ایلومینیم کے خصوصی تختہ تھا جو حرکت کے دوران پانی پر اٹھاؤ پیدا کرکے اسے پانی کی سطح پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا تھا۔

پانی کی سطح پر آگے بڑھنے کیلئے پچھلا ٹائر پانی کو پیچھے کی جانب دھکیلتا ہے تاکہ موٹرسائیکل کی رفتار کو مستحکم رکھا جاسکے۔

 جبکہ انجن، ایندھن کے ٹینک اور ہوا کے نظام سمیت ضروری حصوں میں بھی تبدیلیاں کی گئیں تاکہ موٹر سائیکل مسلسل پانی پر چلے سکے۔