راج محل:وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے راج محل کا دورہ کیا اور جلسہ سے خطاب کیا جبکہ ملک نواز نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ راج محل کے75فیصد ووٹرزمسلم لیگ(ن) کیساتھ ہیں۔
اس موقع پر امیر مقام نےکہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے،آئندہ بھی عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا چڑہوئی میں پاور شو،ہمیشہ کشمیری عوام کیساتھ کھڑے رہیں گے، امیر مقام
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پناگ شریف میں منعقدہ عوامی جلسے میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے دربار پناگ شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی۔
پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
امیر مقام نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو کشمیری عوام سے خصوصی محبت ہے۔ میاں نواز شریف نے اپنے ادوارِ حکومت میں آزاد کشمیر میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ اہلِ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف 24 جولائی کو میرپور میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کریں،صرف وعدے کرنا کافی نہیں بلکہ عملی خدمت ہی اصل معیار ہے، عوام کے ووٹ سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرالیکشن:مرکزی مسلم لیگ ،کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا آئی پی پی کی حمایت کا اعلان
امیر مقام نے کہا کہ میرادفتر اور دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے رہیں گے اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر ملک نواز نے کہا کہ اس حلقے کے تقریباً 75 فیصد ووٹرز مسلم لیگ (ن) کے حامی ہیں، ان شاء اللہ انتخابات میں پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔




