مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں متنازع ایڈہاک ایکٹ 2026 کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی مزید سماعت کے لیے آئندہ تاریخ 3 اگست 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم نوعیت کے کیس کی سماعت کے لیے مناسب ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ کی تشکیل کی غرض سے معاملہ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے ان سے باقاعدہ رجوع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں راجہ فاروق حیدر کی پٹیشن باضابطہ سماعت کے لیے منظور
مقدمے کا پس منظر اور ایکٹ کی معطلی:
واضح رہے کہ “خضر سلیم بنام آزاد حکومت” کے عنوان سے دائر مقدمے کو عدالت عالیہ نے ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایڈہاک ایکٹ 2026 کے احکامات کو آئندہ سماعت تک کے لیے پہلے ہی معطل کر رکھا ہے۔
اور پڑھیں: متحدہ مدارس کونسل کا فضل الرحمان کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار، پاک فوج کی حمایت کا اعادہ
اس قانون ساز ایکٹ کے تحت آزاد کشمیر کے مختلف سرکاری شعبہ جات میں تعینات تقریباً 5 ہزار ایڈہاک، عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقلی کا پروانہ جاری کیا گیا تھا، جسے شفافیت اور آئینی ضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ 3 اگست کو ہونے والی آئندہ سماعت میں بینچ کی تشکیل اور اس اہم قانون سازی کے مستقبل سے متعلق کارروائی متوقع ہے۔




