اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے آج منگل 21 جولائی کے لیے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں جزوی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا تعین ائل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا،نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کی تفصیل:
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔




