گولڈن بوٹ کا اعزاز ایمباپے کے نام،ورلڈ کپ کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ بھی بنا ڈالا

فرانس کے کپتان کائلین ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا گولڈن بوٹ جیت کر ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کے لیونل میسی فائنل میں اپنے گولز کی تعداد میں اضافہ نہ کر سکے جس کے بعد ایمباپے 10 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ، اسپین کی ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکے گی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 8 گولز کیے جبکہ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور ناروے کے ارلنگ ہالینڈ 7، 7 گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔

27 سالہ ریال میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ ایمباپے نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ جیتا۔ اس سے قبل انہوں نے 2022 قطر ورلڈ کپ میں بھی یہ اعزاز حاصل کیا تھا اگرچہ اس وقت فرانس فائنل میں شکست کھا گیا تھا۔

ایمباپے نے تیسرے نمبر کے میچ میں انگلینڈ کی 6-4 کی کامیابی کے دوران دو گول کر کے اپنی مجموعی تعداد 10 تک پہنچائی اور اسی کے ساتھ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

فرانسیسی سپر اسٹار نے اب تک صرف تین ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے 22 گولز اسکور کیے ہیں جو لیونل میسی کے 21 گولز سے ایک زیادہ ہیں۔

گولڈن بوٹ جیتنے کے بعد کپتان کائلین ایمباپے نے کہا کہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بننے کے بجائے فائنل کھیلنا زیادہ پسند کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست، اسپین 16سال بعد چیمپئن بن گیا

اگرچہ فرانس عالمی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا لیکن کپتان کائلین ایمباپے نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ جدید فٹبال کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں شامل ہیں۔