اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)صدر استحکام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی رہائشگاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، منتخب عوامی نمائندوں، سماجی و عوامی شخصیات اور معززین کی آمد کا سلسلہ جاری۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور ،حکومتی رہنمائوں، سیاسی قائدین ، مذہبی رہنمائوں کی جانب سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور آزاد کشمیر کے سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان،سردار یعقوب ، سردار عتیق احمد خان، مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے انکی خیریت دریافت کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تنویر الیاس کے قافلے پر شرپسندوں کا حملہ،گارڈ جاں بحق، متعدد افراد زخمی
قافلے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،سابق وزیراعظم کے ذاتی محافظ سردار محمد آصف کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔
سردار حسن ابراہیم، ایڈمرل (ر) احمد تسنیم، سینئر صحافی عامر محبوب اور حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 سے سردار نشاط اکبر ، سردار طارق ، سردار آصف ، سردار راشد رشید ، سردار لیاقت ، سردار فاروق، سردار واجد ایڈووکیٹ کی افسوسناک واقعہ کی مذمت کی گئی ۔
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض، مشیر حکومت سردار احمد صغیر، صدر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 5 سردار طاہر عزیز، سردار آفاق عادل اور چیئرمین یونین کونسل سردار عامر عنصر خان، راجہ تصور حنیف راجہ ابرار، استحکام پارٹی حلقہ شرقی باغ کے نامزد امیدوار چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ ، نامزد امیدوار حمزہ مجید بزمی ، مولانا اکبر نعیمی نے بھی کالعدم ایکشن کمیٹی کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کا شہید سکیورٹی افسر کے اہلخانہ کیلئے دو کروڑ ،پلاٹ دینے کا اعلان
راجہ اشفاق کفل گڑھی، ڈسٹرکٹ کونسلر ر عبدالستار خان سردار حفیظ خان، سردار نشاط اکبر، سردار شاہد انور، اسردار وسیم رشید،سابق مشیر حکومت سردار خالد چغتائی پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، راجہ اشفاق کفل گڑھی، سردار عظمان فدانے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ملزمان کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
مفتی محمد ادریس ، صحافی عبدالغفار ، راجہ اسجد ایڈوکیٹ سردار کلیم ارباب، سردار عبداللہ چغتائی ،سابق مشیر حکومت سردار خالد چغتائی پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، نے ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینا، مسلح جتھوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا، سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کو تشدد اور فائرنگ کا نشانہ بنانا ، ریاستی رٹ جمہوری اقدار اور آئین و قانون پر براہِ راست حملہ ہے جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔
حکومت اور ریاستی ادارے واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دیں ۔
اس موقع پر شرکاء نے فائرنگ کے دوران سابق وزیراعظم کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے انکے ذاتی محافظ ریٹائرڈ ایس ایس جی کمانڈو سردار محمد آصف کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔




