کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ سردار امان کی منصوبہ بندی کے تحت پاک فوج کیخلاف اشتعال انگیز اور گمراہ کن گفتگو سامنے آگئی۔
بلوچ میں جو کیا یہاں بھی کرسکتے ہیں اور کرینگے، سرغنہ امان کا اپنے دھرنا خطاب حملوں کی دھمکی، سکیورٹی فورسز پر حملے کا اعتراف
بیان کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی ممبر سردار امان نے ہمیشہ اشتعال انگیزی، گمراہ کن بیان اور مسلح جتھوں کے ذریعے پرتشدد سرگرمیوں کوہوادی ۔
ہمارے مطالبات ہماری مرضی کے مطابق حل ہونگے،کالعدم ایکشن کمیٹی کا ممبرسردار امان ریاست مخالف اشتعال انگیز بیانیے کی ترویج کرنے لگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر جموں کشمیر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے متعلق گردش کرتی خبریں سراسر جھوٹ پر مبنی
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ (بیٹھک) میں سکیورٹی فورسز پر حملے کا اعتراف کرلیا۔
سردار امان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کچھ بلوچ (بیٹھک) میں کیا، یہاں بھی کر سکتے ہیں اور کریں گے، ہمارے مطالبات ہماری مرضی کے مطابق حل ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرغنہ امان اور دیگر افراد منظم منصوبہ بندی کے تحت ریاست مخالف اشتعال انگیز بیانیے کی ترویج کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کی غلط پالیسیاں سائنسدانوں پر بھاری،ملک چھوڑکر جانے لگے، بھارتی صحافی
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلح جتھوں کے ذریعے دہشتگردی کی دھمکی اس مؤقف کو تقویت دیتی ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی مبینہ طور پر بھارتی پراکسی کے طور پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق قانون کی مؤثر عملداری کے ذریعے مسلح جتھوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔




