راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) تھانہ ٹائیں ضلع پونچھ کی حدود سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پرکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی طرف سے فائرنگ اور پتھراوکیا گیا۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس قافلے کے ہمراہ الیکشن مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے پاچھیوٹ جارہے تھے،کہ ان کے قافلے پر اچانک کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے حملہ کردیا جس سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی جانب سے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انکا ذاتی محافظ ایس ایس جی کمانڈو محمد آصف جام شہادت نوش کر گیا جبکہ قافلے میں شامل متعدد افراد زخمی جبکہ قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات ، ن لیگ اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،راجہ ثاقب مجید
ذرائع کے مطابق سابق معاونِ خصوصی سردار امتیاز شاہین سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے دوران قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان آج ایک بڑے قافلے کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راولاکوٹ روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے کو ایکشن کمیٹی نے ٹائیں ڈھلکوٹ پل پر آبائی حلقہ پاچھیوٹ کی جانب پیش قدمی سے روک دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے، جی بی اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور
فائرنگ واقعہ کے بعد سردار تنویر الیاس کا قافلہ اسلام آباد واپس روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دورے کیلئے 50سے زائد نجی سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔
سابق وزیراعظم آزاد حکومت سردار تنویر الیاس کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ میں روک کر فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہو ا جسے کوٹلی ستیاں کی حدود میں ایک ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں جان کی بازی ہار گیا۔
سردار تنویر الیاس کے قافلے میں شامل سابق معاون خصوصی امتیاز شاہین نے بتایا کہ سردار تنویر الیاس کی گاڑی پر ڈائریکٹ برسٹ مارا گیا جس سے وہ محفوظ رہے تاہم سیکورٹی گارڈ کو گولیاں سر میں لگیں جسے فوری طور ہسپتال لایا گیا ۔




