اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر فائرنگ سے سکیورٹی آفیسر جان کی بازی ہار گیا۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر آزاد کشمیر میں داخل ہوتے ہی ٹائیں، ڈھلکوٹ کے مقام پر شدید فائرنگ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تنویر الیاس کے قافلے پر شرپسندوں کا حملہ،گارڈ جاں بحق، متعدد افراد زخمی
سردار تنویر الیاس خان دو روزہ دورے پر ایک بڑے قافلے کے ہمراہ راولاکوٹ جا رہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی کے صدر،نثار انصر ابدالی جنرل سیکرٹری مقرر
سابق وزیراعظم کے اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جان بچاتے ہوئے ان کے سیکیورٹی آفیسر، ریٹائرڈ کمانڈو محمد آصف جن کا تعلّق پلندری آزاد کشمیر سے تھا ، فرض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے شہید سیکیورٹی آفیسر کی بہادری، جرات اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ کے لیے دو کروڑ روپے نقد اور آٹھ مرلہ رہائشی پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔




