سوشل میڈیا پر بلوچ آزادی پسند جنگجوؤں نے ضلع چاغی کے پورے شہر کا کنٹرول ، پولیس اور لیویز کے ہیڈکوارٹرز سمیت سرکاری عمارتوں پر قبضے سے متعلق چلنے والی معلومات گمراہ کن اور جعلی ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق مسلح گروہ کے ترجمان سے منسوب بیان، جس میں چاغی شہر پر مکمل کنٹرول، پولیس اور لیویز کے مراکز پر قبضے، مختلف سرکاری عمارتوں کے کنٹرول اور سکیورٹی فورسز سے اسلحہ قبضے میں لینے کے دعوے کیے گئے تھے، حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” کامیابی سے جاری، مزید 4 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
بلوچ مسلح تنظیم کی جانب سے چاغی شہر پر مکمل قبضے، پولیس و لیویز ہیڈ کوارٹرز پر کنٹرول اور سرکاری عمارتوں کو تحویل میں لینے کا دعویٰ پروپیگنڈا پر مبنی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
شہر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے اور انتظامی امور معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔چاغی اور بلوچستان کے ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی حکام کی جانب سے اس دعوے کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔
شہر میں تمام سرکاری دفاتر، پولیس لائنز اور لیویز مراکز معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول برقرار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں فورسز کا بڑا ایکشن: ’آپریشن شعبان‘ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 9 خارجی دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق، مسلح تنظیموں کی جانب سے اس طرح کے بڑے دعوے اکثر نفسیاتی جنگ اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کئے جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر زمینی حقائق کے برعکس انتہائی مبالغہ آرائی سے کام لیا جا رہا ہے۔ کسی شہر یا ضلعی ہیڈ کوارٹر پر مکمل قبضہ کر لینے کا دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔




