پٹرولیم قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع،روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن کی تجویز

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آئندہ ہفتے کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل 25روپے اور پٹرول 15سے 20 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

ایران اور امریکہ کے درمیان تازہ کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15روزہ جائزے میں ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ سے کم ہیں،علی پرویز ملک

تاہم قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو قابو میں رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق چار تجاویز ہیں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوا تو ریلیف عوام کو منتقل کریں گے، وزیر پیٹرولیم

عالمی منڈی میں جولائی کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 70 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی، تاہم جنگی خدشات بڑھنے کے بعد صرف دو ہفتوں میں قیمت بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، یعنی خام تیل تقریباً 15 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان میں حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 310.71 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323.30 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

حکومت بھارت کی طرز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کے نظام پر بھی غور کر رہی ہے، جس کے نفاذ کی صورت میں عالمی منڈی میں روزانہ کی تبدیلیاں براہِ راست مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔