کاغذات نامزدگی

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے دفاتر نیو سیکرٹریٹ سے جلال آباد منتقل

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے دفاتر کو نیو سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جلال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تمام انتخابی سرگرمیاں باقاعدہ شروع ہو چکی ہیں۔ عام انتخابات کے پیشِ نظر تمام امیدواران، سیاسی جماعتیں اور عام شہری اب کسی بھی قسم کے انتخابی امور کے لیے جلال آباد میں قائم نئے دفاتر سے رجوع کریں گے۔

دفتری امور کی جلال آباد منتقلی مکمل:

تفصیلات کے مطابق، مظفرآباد میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اب تمام دفتری و انتخابی سرگرمیاں نیو سیکرٹریٹ کے بجائے جلال آباد میں سرانجام دی جائیں گی۔ یہ اقدام انتخابی عمل کو زیادہ منظم اور شہریوں کے لیے آسان بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن؛سرکاری ملازمین 20 جولائی کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے، کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے والے امیدواران اور انتخابی عمل سے متعلق معلومات حاصل کرنے والے عام شہری اب صرف جلال آباد کے نئے دفاتر سے ہی رابطہ کریں۔ تمام متعلقہ عملہ اور ریکارڈ وہاں منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ انتخابی مراحل میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیرالیکشن:جماعت اسلامی کے 36امیدوار میدان میں آگئے