کالعدم ایکشن کمیٹی کے ہمدرد اوورسیز کےغیرموثر نائیکوپ پرپاکستان سفر پر پابندی

وزارتِ داخلہ اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹ حکام نے بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں، بالخصوص کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ہمدردوں کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور سخت سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

ملکی سلامتی اور سرحدی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی بھی مسافر کو غیر مؤثر، منسوخ شدہ یا زائدالمیعاد ایکسپائر نائیکوپ پر بیرونِ ملک سے پاکستان یا آزاد کشمیر کے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حقوق کی آڑ میں بلیک میلنگ ناقابل قبول ،الیکشن27جولائی کو ہو نگے،سیکرٹری داخلہ

امیگریشن ذرائع کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی الرٹ کے مطابق، وفاقی حکومت نے قوانین پر فوری اور سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا

،کسی بھی اوورسیز کشمیری یا پاکستانی شہری کو جس کا نائیکوپ ایکسپائر ہو چکا ہو یا اسے منسوخ کر دیا گیا ہو، کسی بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کی فلائٹ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی جانیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

تمام زونل ڈائریکٹرز کو فوری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے پروازیں چلانے والی تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی الرٹ کے مطابق، وفاقی حکومت نے قوانین پر فوری اور سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا

،کسی بھی اوورسیز کشمیری یا پاکستانی شہری کو جس کا نائیکوپ ایکسپائر ہو چکا ہو یا اسے منسوخ کر دیا گیا ہو کسی بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کی فلائٹ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام زونل ڈائریکٹرز کو فوری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے پروازیں چلانے والی تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔