سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے پہلگام،آوورہ،بجبہاڑہ میں زمین دھنس گئی،سڑکیں بہہ گئیں۔
سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام معطل، آمدورفت میں خلل پڑگیا۔ علاقے میں بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعے کے پیچھے کون تھا؟ ایک سال بعد بھی سوالات کے جواب نہ مل سکے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بادل پھٹنے سے سڑک کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا جس سے علاقے میں رابطہ اور ضروری خدمات متاثر ہوئیں۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بادل پھٹنے کے بعد بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار قمرالزمان کو بڑا دھچکا، سردار نیاز خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تباہ شدہ سڑک کی بحالی اور بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی کو جلد از جلد بحال کرے تاکہ مقامی رہائشیوں اور سیاحوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جاسکے۔
پہلگام کے اوورہ نالہ علاقے میں بادل پھٹنے سے پانی میں اچانک اضافہ ہونے سے ایک فارچیونر گاڑی اور ایک اسکوٹی کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا۔
خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،
لوگوں کو موسم کی خراب صورتحال کے دوران ندی نالوں اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہوئی جبکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ حکام نے بحالی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔




